Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: رمضان المبارک ميں کاروبار سے متعلق محکمہ داخلہ کا نوٹيفکيشن جاری

شائع 25 اپريل 2020 04:29am
Image Credit: AP

کراچی: رمضان المبارک ميں کاروبار سے متعلق محکمہ داخلہ نے نوٹيفکيشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ڈيری شاپس کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے، شام 5 سے صبح 8 بجےتک پابندياں برقرار رہيں گی، وباء کے باعث نماز تروایح گھر پر ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ سندھ کی ڈيری شاپس پر افطار کا سامان فروخت کرنے کی اجازت نہيں ہوگی۔ نوٹيفکيشن کے تحت سموسہ، پکوڑا، فروٹ چاٹ کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، افطار کے سامان کی خریداری کے وقت رش کے باعث فیصلہ کیا گیا، تمام دکانداروں کو ڈلیوری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ ريسٹورنٹس، ہوٹلز شام 5  سے رات 10 تک پکا ہوا کھانا ڈيليور کرسکيں گے، شام 5 سے رات 10 بجے کےعلاوہ ڈيليوری پر سخت پابندی ہوگی۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

 نوٹيفکيشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کيخلاف وبائی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹرز، علمائےکرام، وفاق سے مشاورت کے بعد اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔